ملتان ، نشتر میڈیکل کالج میں سالانہ فن فیئرکا انعقاد ، طلبہ و طالبات لطف اندوز ہوئے

پیر 30 مارچ 2015 21:21

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) نشتر میڈیکل کالج میں سالانہ فن فیئرکا انعقاد کیا گیاجس میں طلبہ و طالبات نے خوب ہلا گلہ کیانشتر میڈیکل کالج کے سالانہ فن فیئر میں طلبہ و طالبات نے اپنے اپنے تھیم کے مطابق رنگا رنگ لباس زیب تن کئے اور مختلف سٹال سجائے ، کسی نے لو جیل بناکر ساتھی طلبہ کو قید کیا تو کوئی ڈریکولا بن کر کلاس فیلوز کو ڈرانے میں مصروف تھا۔

جبکہ ملتان کی گرمی کو اجاگر کرکے ٹھنڈک کا احساس پیدا کے لئے آئس لینڈ کا سٹال بھی سٹوڈنٹس کی دلچسپی کا مرکز بنارہا۔

(جاری ہے)

فن فیئر میں طلبہ و طالبات اپنے سینئراور جونیئر ز کو گھیر کر اپنے سٹال میں لانے اور وہاں کھانے پینے کی اشیاء فروخت کر کے ان کی جیبیں خالی کرانے میں مصروف رہے جبکہ میوزک اور ڈانس کے ذریعے ہلا گلہ بھی ہوتا رہا ۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ مسلسل پڑھائی کے باعث وہ سارا سال فن فیئر کا انتظار کرتے ہیں اور اس موقع پر وہ موج مستی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔فن فیئر میں مہندی کی تقریب بھی سجائی گئی جس میں دلہن کو مایوں بٹھایا گیا اور پرستان کا سٹال بھی سجایا گیا جہاں پریوں کے لباس میں موجود طالبات نے سب کے دل موہ لئے۔

متعلقہ عنوان :