آسٹریلیوی بلے باز سٹیو سمتھ نے ورلڈ کپ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

پیر 30 مارچ 2015 20:58

آسٹریلیوی بلے باز سٹیو سمتھ نے ورلڈ کپ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء میں یوں تو کئی بلے بازوں نے اپنی بلے بازی کے ذریعے شائقین کرکٹ سے داد وصول کی تاہم اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلنے والے کینگرو بلے باز سٹیو سمتھ نے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 25سالہ کینگرو بلے باز سٹیو سمتھ نے ورلڈ کپ 2015ء میں اپنی شاندار بلے بازی کے ذریعے شائقین کرکٹ اور ماہرین سے داد وصول کی اور اسی دوران وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں مسلسل 5نصف سنچریا ں سکور کر نے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے ، سٹیو سمتھ کے ورلڈ کپ میں آخری پانچ سکور 95،72،65،105اور 54رنز ناٹ آؤٹ رہے ۔