گاڑی کے کالے شیشوں کے باعث قومی کرکٹر کامران اکمل کا چالان کر دیا گیا

پیر 30 مارچ 2015 20:57

گاڑی کے کالے شیشوں کے باعث قومی کرکٹر کامران اکمل کا چالان کر دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) گاڑی کے کالے شیشوں کے باعث قومی کرکٹر کامران اکمل کا چالان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کامران اکمل رنگ روڈ پر ائر پورٹ سے گھر جا رہے تھے کہ گا ڑی کے کالے شیشوں کے باعث ٹریفک پولیس نے انہیں روک لیا اور ان کا چالان کر دیا۔

(جاری ہے)

کامران اکمل کو غیر قانونی شیشوں کے باعث 500روپے کا چالان کیا گیااور چالان ادا کرنے پر انہیں جانے کی اجازت دی گئی ۔یاد رہے کہ اس پہلے کامران اکمل کے بھائی عمر اکمل بھی گاڑی روکے جانے پر ٹریفک وارڈن سے لڑ پڑے تھے جس پر انہیں حوالات جانا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :