ایف سی کی حب اورکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی،حب سے ایک شرپسندگرفتار، قبضے سے 3خودکارہتھیار برآمد،

کوئٹہ میں غیرقانونی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناکر 8000 لیٹرڈیزل برآمداور8غیرملکی گرفتارکرلیا،ترجمان ایف سی

پیر 30 مارچ 2015 20:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) فرنٹےئرکوربلوچستان کاحب اورکوئٹہ کے علاقوں میں کارروائی۔کارروائی میں حب سے 01شرپسندکوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے03خودکارہتھیاربرآمدکرلیے جبکہ کوئٹہ میں غیرقانونی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 8000 لیٹرڈیزل برآمدکرلیاگیااور کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے چیکنگ کے دوران08غیرملکیوں کو حراست میں لے لیاتفصیلات کے مطابق فرنٹےئرکور بلوچستان نے حب کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہو ئے 01شرپسندکو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 03عددخودکارہتھیاربرآمدکرلیے گئے۔

(جاری ہے)

گرفتارشرپسندسے تفتیش جاری ہے جبکہ ایک دوسری کارروائی میں فرنٹےئرکوربلوچستان نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہو ئے تیل کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے 8000لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا جبکہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے چیکنگ کے دوران 08غیر قانونی افغان باشندے گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دےئے گئے۔