دفاع ”حرمین شریفین “کیلئے خون کاآخری خطرہ بھی بہادینگے‘نعیمین ا یسوسی ایشن،

امت کے محفوظ مستقبل کیلئے پاکستان مسئلہ یمن کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرے‘ پروفیسر لیاقت علی صدیقی

پیر 30 مارچ 2015 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) دفاع ”حرمین شریفین “کے لئے خون کاآخری خطرہ بھی بہادینگے،امت کے محفوظ مستقبل کے لئے پاکستان مسئلہ یمن کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرے،قوم کواعتماد میں لئے بغیرکئے جانے والے فیصلوں سے فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ اور ملکی سا لمیت خطرات سے دوچارہوسکتی ہے۔ان خیالات کااظہارنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر مولانا پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے نعیمین سیکرٹریت میں منعقدہ مجلس عاملہ اور مرکزی باڈی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں مرکزی سینئرنائب صدر مفتی قیصر شہزاد نعیمی، پروفیسر وارث علی شاہین،مرکزی جنرل سیکرٹری پیرسیدشہباز احمدسیفی ،علامہ قاسم علوی،مولانا محمدشفقت علی یوسفی ،مفتی بلال فاروق نعیمی،ڈاکٹر حسیب قادری،حافظ سفارش علی گجر،مفتی ذیشان علی صابری،مولانافداحسین نعیمی،مفتی عبدالستار سعیدی،مولانا ڈاکٹرمفتی کریم خان،علامہ ارشد نعیمی اورمولانا محمدسلیم نعیمی سمیت جملہ مرکزی ذمہ داران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرکزی صدر پروفیسرلیاقت علی صدیقی نے مزید کہا کہ یمن میں عراق، انڈیا، افغانستان اور شام کی تاریخ ایک بار پھر دہرائی جا رہی ہے۔پاکستان یمن کی جنگ میں جانبدار ی کے بجائے آگے بڑھ کر مصالحانہ کردار ادا کرے تاکہ امت کے مستقبل کومحفوظ بنا یاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :