فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کے تحت ملتان روڈ یتیم خانہ چوک میں سلسلہ وار بارھویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 30 مارچ 2015 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کے تحت ملتان روڈ یتیم خانہ چوک میں سلسلہ وار بارھویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سپشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم نے436مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں ادویات بھی مفت دی گئیں اس کے ساتھ ساتھ سینکڑوں افراد کی بلڈ گروپنگ اور شوگر ٹیسٹ کیے گئے۔

میڈیکل کیمپ کی نگرانی جماعة الدعوةکی جماعتی تحصیل اقبال ٹاؤن کے مسئول حافظ محمد شعیب نے کی۔

(جاری ہے)

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اس فری میڈیکل کیمپ پر آنے والے مریضوں کو طبی مشوروں کے ساتھ ساتھ ہزاروں روپے مالیت کی ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں جبکہ اس موقع پر علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات نے فری میڈیکل کیمپ کی اس کاوش کا سراہا۔ میڈیکل کیمپ میں آنکھ، کان ،گلہ ،آرتھوپیڈک ،جنرل فزیشن ،جگر ومعدہ ، گائنی، چلڈرن،سکن کے 436مریضوں کا طبی معائنہ کیاگیا۔ اس موقع پر حافظ محمد شعیب نے کہا کہ خدمت خلق کا کام کرنا سنت نبویﷺ ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ ہی مستحق لوگوں کو ترجیح دی ہے۔ ہم رفاہی و فلاحی سرگرمیوں کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :