جمعیت طلباء اسلام کسی طالب علم کے ساتھ نا انصافی قبول نہیں کریگی ،جلال شاہ اخونزادہ

پیر 30 مارچ 2015 20:50

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کے صوبائی کنوینر جلال شاہ اخونزادہ اور معاون برائے اطلاعات نعمت اللہ جمالدینی عبدالقیوم رند ، نصراللہ ، عنا یت اللہ محمد حسن ، صفی اللہ، حضر ت اللہ اور دیگر نے کہا کہ قابل اورمعمار طلباء کے لئے تعلم کے دروازے بند کرنا تعلیم دشمن ہے جو طلباء باقاعدہ ٹیسٹ اور انٹر یو میں پاس ہوکر منتخب ہو ئے ہیں انہیں سکول سے بدخل کرنا حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔

اس واقع کو جمعیت طلباء اسلام کبھی برداشت نہیں کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اورحکومت بلوچستان سے پر وزور اپیل کرتی ہے۔ کہ کوالٹی ایجو کیشن کے تحت بلوچستان کے ڈھائی سو طلباء ملتان میں زیر تعلیم ہیں صوبائی حکومت نے انکا فنڈ روکھ دیا ہے جس کی وجہ سے طلباء کا فنڈز ریلیز کرکے طلباء کے مستقبل روشن کرے۔ حکومت تعلیم کے نام پر بڑے بڑے پروگرامات کر رہے ہیں لیکن یہاں طلباء کے فنڈز روکنا سمجھ سے بالا تر ہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت طلباء اسلام کسی طالب علم کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی قبول نہیں کرتی اورطلباء کو ایک روشن مستقبل کی طرف قربانی سے دریغ نہیں کرتی طلباء ہمارے قوم وطن کے سرمایہ ہیں طلباء کو کسی صورت بھی تنہا اور واضائع نہیں ہونے دینگے ۔

متعلقہ عنوان :