سکول اور کالجوں کے خستہ حالی پر دکھ ہوتا ہے ، جمعیت طلباء اسلام

پیر 30 مارچ 2015 20:49

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) جمعیت طلباء ء اسلام بلوچستان کے صوبائی معاون برائے اطلاعات نعمت اللہ جمالدینی نے کہا ہے کہ جمعیت طلباء اسلام دینی اور عصری اداروں کے طلباء کیلئے ایک بہتر پمفلٹ فارم ہے طلباء اپنے تعلیم مصروفیات کے ساتھ ساتھ تنظیم کے رکنیت سازی میں بھر پور حصہ لیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض حضرات تعلیم کے نام پر اپنے سیاسی دکان چمکا رہا ہیں۔

(جاری ہے)

داخلہ مہم تو بہت بہتر ین طریقہ ہے لیکن سکول اور کالجوں کے خستہ حالی پر دکھ ہوتا ہے سبزل روڈ کلی بنگلزئی یں دور تک کوئی سکول نہیں علاقے میں ایک سکول ہے اسکے چھت بھی نہیں اور اسکول حکومت کے ذتی نہیں بلکہ کرائے کا ہے۔ ہم یہ پوچھنے کے حق رکھتے ہ ہیں کہ تعلیم کے نام پر اتنے فنڈز کہاں خرچ ہورہی ہے ۔ ہم حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ سبزل روڈ کلی بنگلزئی ماڈل اور ہائی سکول بنا کر علاقے کو پسماندگی سے دور کریں۔ اور تعلیم دوست طلباء تنظیموں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے آواز کے ساتھ اپنے آواز ملا کر سکول کے قیام کیلئے ہمارے ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :