امریکی ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر مستحکم، یورو کی قدر میں کمی،

ڈالرقیمت فروخت 102.72 روپے اور قیمت خرید 100.28 روپے پر برقرار رہی،پاؤنڈ152.55 روپے اور قیمت خرید 148.93 روپے پر مستحکم رہی

پیر 30 مارچ 2015 20:47

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پاؤنڈکی قدروں میں استحکام رہا جبکہ یورو کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو امریکی ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ گذشتہ کاروباری روز کی قدروں پر مستحکم رہے جبکہ یورو کی قدر میں 11 پیسے کی کمی رونماء ہوئی۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 102.72 روپے اور قیمت خرید 100.28 روپے پر برقرار رہی۔

مزیدبرآں برطانوی پاؤنڈکی قیمت فروخت بھی 152.55 روپے اور قیمت خرید 148.93 روپے پر مستحکم رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق یورو کی قیمت فروخت 111.75 روپے سے کم ہو کر 111.64 روپے اور قیمت خرید 109.10 روپے سے کم ہو کر 108.99 روپے پربند ہوئی۔

متعلقہ عنوان :