لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس منظور احمد ملک نے سلامی لینے سے انکار کردیا۔

پیر 30 مارچ 2015 20:44

لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس منظور احمد ملک نے سلامی لینے سے انکار ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ‬‎ جسٹس منظور احمد ملک نے لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے ، قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال کی جانب سے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا گیا-حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوَس میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، عدالت عالیہ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف اور خواجہ امتیاز احمد، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اعظم نذیر تارڑ، پنجاب بار کونسل کی وائس چیئرمین فرح اعجاز، لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن اور لاہور بار ایسو سی ایشن کے صدور و دیگر عہدیداروں سمیت سینئر وکلاء، صوبائی وزرائ، وفاقی و صوبائی لاءافسران، سول افسران اور اعلی حکام کی جانب سے شرکت کی گئی ۔

(جاری ہے)

جسٹس منظور احمد ملک نے عہدے کا حلف لینے کے بعد غیر متوقع طور پر روایت کو توڑتے ہوئے پولیس کے دستے کو سلامی دینے سے روک دیا۔یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی روایت رہی ہے کہ حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس کے عدالت عالیہ پہنچتے ہی پولیس کا دستہ انہیں سلامی پیش کرتا ہے تاہم اس مرتبہ چیف جسٹس منظور احمد ملک نے روایت کو توڑتے ہوئے پولیس کو سلامی پیش کرنے سے روک دیا۔ اس موقع پر نئے چیف جسٹس منظور احمدملک کا کہنا تھا کہ گارڈ آف آنر اور پروٹوکول نہیں ،مظلوموں کو بروقت انصاف کی فراہمی اہم ہے ۔

متعلقہ عنوان :