آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن لیمن نے منفرداعزاز اپنے نام کر لیا

پیر 30 مارچ 2015 20:33

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن لیمن نے منفرداعزاز اپنے نام کر لیا
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مارچ ۔2015ء ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن لیمن نے ایک منفرداعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کینگروز کے ہیڈ کوچ دنیائے کرکٹ میں بطور کھلاڑی اور کوچ ورلڈ کپ جیتنے والے محض دوسرے شخص بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

44سالہ ڈیرن لیمن 1999ء اور 2003ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے ممبر تھے جب کہ بطور کوچ ان کی زیر نگرانی آسٹریلیا نے 2015ء کا ورلڈ کپ اپنے نام لیا ۔ ڈیرن لیمن کے علاوہ آسٹریلیا ہی کے جیف مارش نے 1987ء میں بطور کھلاڑی اور 1999ء میں بطور ہیڈ کوچ ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کررکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :