کاشتکار مونگ کی کاشت جلد از جلد مکمل کریں، محکمہ زراعت پنجاب

پیر 30 مارچ 2015 20:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مونگ کی کاشت جلد از جلد مکمل کریں۔ مونگ کی کامیاب کاشت مارچ کے آخر تک کی جاسکتی ہے لہذا کاشتکار مونگ کی کاشت کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرکے فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کو ممکن بنائیں۔ کاشتکار مونگ کی کاشت بذریعہ ڈرل اور شرح بیج 12 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔

(جاری ہے)

مونگ کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکار آبپاش علاقوں میں مونگ کی ترقی دادہ اقسام نیاب مونگ 2006، نیاب مونگ 2011 اور ازری مونگ 2006 کاشت کریں۔ محکمہ زراعت نے بارانی علاقوں کی مناسبت سے چکوال ایم 6 قسم متعارف کروائی ہے جو کہ بارانی علاقوں میں فی ایکڑ زیادہ پیداوار کی حامل ہے اس لئے بارانی علاقوں کے کاشتکار چکوال ایم 6 کاشت کریں۔ مونگ کو دالوں میں خاص اہمیت حاصل ہے اور کاشتکار جو بہاریہ مکئی، کماد یا سورج مکھی کاشت نہیں کرسکے وہ مونگ کی کاشت کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرکے فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول اور اضافی آمدن کو ممکن بناسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :