ایمریٹس نے امریکی شہر اورلینڈ سے یومیہ بنیادوں پر پرواز شروع کرنے کا اعلان کردیا
پیر 30 مارچ 2015 20:13
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) دنیا کی صف اول کی فضائی کمپنی ایمریٹس نے امریکی شہر اورلینڈو (Orlando)کے لئے یومیہ بنیادوں پر براہ راست پرواز شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سروس کا آغاز رواں سال یکم ستمبر سے ہوگا جو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے ایئرپورٹ سے آپریٹ کی جائے گی۔ اس سروس کے لئے بوئنگ 777-200 ایل آر طیارہ استعمال ہوگا جو آٹھ فرسٹ کلاس کمروں، 42 بزنس کلاس (لیٹنے والے بستر) اور 216 اکانومی کلاس کی نشستوں سے آراستہ ہے۔
پاکستانی شہری کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کے ذریعے براستہ دبئی اس سفر سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ امریکی شہر اورلینڈو میں دنیا کے بہترین تفریحی پارکس، فیملی انٹرٹینمنٹ کے مواقع ہیں جبکہ یہاں سارا سال سورج بھی موجود رہتا ہے جس کے باعث سالانہ تقریبا 5 کروڑ 90 لاکھ سیاح یہاں کا دورہ کرتے ہیں۔(جاری ہے)
ایمریٹس کے مسافر امریکہ میں بلاتعطل دوسرے مقامات پر سفر کے لئے اسکے کوڈ شیئر پارٹرنر جیٹ بلو کے ذریعے سفر کرسکتے ہیں ۔
جیٹ بلو 24 شہروں کے لئے سفر کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ا ورلینڈو ایمریٹس کے مقامات میں 10 واں امریکی مقام ہے ۔ ایمریٹس کے پریذیڈنٹ سرٹم کلارک نے اس پیش رفت کے بارے میں بتایا کہ امریکی شہر اورلینڈو فرصت کے لمحات گزارنے اور کانفرس کے انعقاد کے لئے دنیا کا بہترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ ایک متحرک بزنس سینٹر ہے اور وہ مقام ہے جہاں ایمریٹس ایک طویل عرصہ سے خدمات کی فراہمی کے لئے خواہاں تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتے ہوئے ریجن کے طور پر ہم یقین رکھتے ہیں کہ 80 ممالک کے 145 مقامات کے عالمی نیٹ ورک کے ذریعے ارلینڈو کے ساتھ وسطیٰ فلوریڈا بھی ہماری سفری خدمات سے مستفید ہو اور پرواز کے دوران مسافر ہماری ایوارڈ یافتہ اشیاء اور خدمات سے استفادہ کریں۔ ایمریٹس اپنے بوئنگ 777-200 ایل آر طیارے کے ذریعے مختلف انواع اقسام کی وسیع مصنوعات اور خدمات فراہم کرتی ہے۔ سفر کے دوران تمام مسافر ایمریٹس کے کئی ایوارڈ یافتہ ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس (ice)کے ذریعے فلموں کے 2 ہزار سے زائد چینلز، ٹی وی شوز، موسیقی، گیمز اور پوڈ کاسٹس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جبکہ اردو اور پشتو زبان میں بھی تفریحی مواد فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ 120 ملکوں سے تعلق رکھنے والا کثیر القومی کیبن کریو سفر کے دوران علاقائی طور پر مشور نفیس کھانے بھی پیش کرتا ہے۔ فرسٹ کلاس مسافروں کے لئے دو میٹر پر مشتمل ایک پرائیوٹ کمرہ ہے جہاں مسافر ضرورت کے مطابق کھانا منگوا سکتے ہیں۔ بزنس کلاس کے مسافر لیٹنے والے بستر کے ذریعے آرام کرسکتے ہیں جبکہ اکانومی کلاس کے مسافر مختلف اعزازی مشروبات سمیت کھانے کی مختلف اشیاء سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ایمریٹس کی جانب سے مسافروں کے بچوں کا انتہائی خیال رکھا جاتا ہے۔ بچوں کے لئے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مفت پرام تک رسائی کے علاوہ مختلف اقسام کے کھلونے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کے لئے تیار کردہ خصوصی کھانے اور چینلز مختص ہیں تاکہ بچوں کے سفر کا وقت آسانی سے کٹ جائے۔ ایمریٹس اور ٹکٹس بک کروانے کے حوالے سے مزید تفصیلات کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.