سانحہ یوحنا آباد، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 27ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا،

پولیس واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کرے‘ عدالت کی ہدایت

پیر 30 مارچ 2015 20:10

سانحہ یوحنا آباد، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 27ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے یوحنا آباد میں جلا ؤ گھیرا ؤ میں ملوث 27ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

تھانہ نشتر ٹان پولیس نے سانحہ یوحنا آباد کے بعد توڑ پھوڑ اور جلا ؤگھیراؤ میں ملوث ستائس ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر چار کے جج رائے ایوب مارتھ کے روبرو پیش کیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے شناحت پریڈ کے لئے تمام ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کرے ۔

عدالت نے پولیس کو ملزمان کا چالان جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :