ہائیکورٹ نے 9 بار سزائے موت پانے والے 3ملزمان کو بری کر دیا

پیر 30 مارچ 2015 20:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے 9بار سزائے موت پانے والے تین ملزمان کو بری کر دیا، تینوں ملزمان پر گوجرانوالہ میں تین افراد کے قتل کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے شعیب، عباد اور غلام مصطفی کی سزا کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی ، ملزمان نے قتل کی الزام کی تردید کرتے ہوئے عدالت سے بری کرنے کی استدعا کی ، دو رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد عدم ثبوت کی بنا ء پر ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیدیا ۔تینوں ملزمان پر 2005ء میں گوجرانوالہ میں تین افراد کے قتل کا الزام تھا، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ نے 2010ء میں ملزمان کو تین تین بار سزائے موت سنائی تھی۔