سپریم کورٹ نے آئل ٹینکرز ٹرمینل منتقلی کیس کی سماعت2 مارچ تک ملتوی کردی

پیر 30 مارچ 2015 20:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ نے آئل ٹینکرز ٹرمینل منتقلی کیس کی سماعت2 مارچ تک ملتوی کردی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شیریں جناح کالونی سے آئل ٹینکرز ٹرمنل کی منتقلی کی درخواست کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس مقبول باقر پر مشتنل دورکنی بنچ نے کی دوران سماعت کے ایم سی کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی کہ نان پٹرلیم ٹینکرز کے مالکان نے اپنے حصے کے دس فیصد اور وزارت پٹرولیم نے اپنے حصہ کے پانچ فیصد اخراجات جمع نہیں کرائے ہیں جبکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو نے عدالت کو بتایا کہ زوالفقار آباد کی بتیس ایکڑ زمیں قابل استعمال ہے لیکن ٹینکرز وہان منتقل کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں رینجرز اور پولیس سے مدد لے کر ٹینکرز کی منتقلی کے حکم دیا جائے جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے بھی اب تک ان کے حصہ کی 50 فیصد رقم ہی ادا کی گئی ہے عدالت نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ طحہ فاروقی کو پراجیکٹ کوآرڈینیٹر مقرر کرتے ہوئے انہیں جگہ کا معائنہ کرکے رپورٹ2 اپریل تک جمع کرانے کی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :