سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل انعام میمن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی

پیر 30 مارچ 2015 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیرا طلاعات شرجیل انعام میمن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی سندھ ہائی کورٹ میں این جی او کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ججز فیصلہ کرنے میں ڈرتے ہیں ان کے یہ الفاظ توہین عدالت کے امرے میں آتے ہیں لہذا ان کے خلاف توہپین عدالت کی کارروائی کی جائے درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی شرجیل انعمام میمن کی جانب سے ان کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے سماعت اکیس اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :