سندھ ہائی کورٹ نے این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے امیدوار اشرف قریشی کو انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دے دی

پیر 30 مارچ 2015 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے امیدوار اشرف قریشی کو انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دے دی سندھ ہائی کورٹ میں اشرف قریشی نے درخواست دائر کی تھی کہاین اے 246 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے انہوں نے اپنے کاغزات مانزدگی جمع کرائے تھے لیکن ریٹرنگ آفیسر نے ان کے کاغزات نامزدگی مسترد کردیئے درخواست کی سماعت جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کرتے ہوئے اشرف قریشی کو الیکشن میں حصلہ لینے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :