سندھ ہائی کورٹ نے چنگ چی رکشہ سے متعلق درخواست کی سماعت16 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم امتناع میں بھی توسیع کردی

پیر 30 مارچ 2015 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے چنگ چی رکشہ سے متعلق درخواست کی سماعت16 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم امتناع میں بھی توسیع کردی سندھ ہائی کورٹ میں چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ پولیس کی جانب سے انکے خلاف آپریشن کیا جارہاہے اور ان کے مختلف شاہراہوں پر چنگ چی چلانے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی درخواست کی سماعت جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آر ٹی اے اور ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جواب داخل نہیں کریا گیا ہے لہذا جواب داخل کرانے کی مہلت دی جائے جس پر عدالت نے سماعت سولہ اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :