قومی اسمبلی کی قواعد و ضوابط اور استحقاق کی مجلس قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی ا سید ایاز علی شاہ شیرازی کی استحقاق کی دو تحاریک انکوائری کیلئے ڈی آئی جی حیدر آباد کو بھیجنے کا فیصلہ

پیر 30 مارچ 2015 19:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی کی قواعد و ضوابط اور استحقاق کی مجلسقائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے سید ایاز علی شاہ شیرازی کی استحقاق کی دو تحاریک انکوائری کیلئے ڈی آئی جی حیدر آباد کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذیلی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں کنونیئر محمد علی راشد کی صدارت میں ہوا جس میں سندھ سے رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی استحقاق کی دو تحاریک پر غور کیا گیا پولیس حکام نے اجلاس کو بتایا کہ وہ ارکان پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں ان کی رہائش گاہ پر عدالت کے حکم کی تعمیل کیلئے گئے تھے جبکہ ٹھٹھہ سجاول روڈ پر گاڑی کی تلاشی کے واقعہ سمیت دونوں کی انکوائری چل رہی ہے جس پر تحاریک کے محرک کے کہنے پر ان واقعات کی انکوائری اتفاق رائے سے ڈی آئی جی حیدر آباد کو بھیجنے کا فیصلہ کرکے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :