مشرق وسطی کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس۔

پیر 30 مارچ 2015 19:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ‬‎ یمن میں جاری کشیدگی سمیت مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان سمیت مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے ۔

اجلاس میں خواجہ آصف اور سرتاج عزیز کی جانب سے وزیر اعظم سے سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور و فکر کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی دفاعی نوعیت کی مدد کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایک بین الاقوامی ادارے کی جانب سے دعوہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فوج کو سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :