پنجاب کے 4 مجرموں کوآج پھانسی گھاٹ پر لٹکانے کی تیاریاں مکمل،

بچی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے مجرم اکرام الحق کے ڈیتھ وارنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کو بھیج دئیے گئے،ذرائع

پیر 30 مارچ 2015 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) محکمہ جیل خانہ جات کی طرف سے جاری کردہ ریکارڈ کے مطابق سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں دوہرے قتل کے مجرم ذو الفقار سمیت اڈیالہ جیل راولپنڈی کے دو مجرمان امین اور ریاض کو ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد آج دی جانے والی پھانسیوں کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن اٹک میں بچی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے مجرم اکرام الحق کے ڈیتھ وارنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کو بھیج دئیے گئے ہیں جس کو آج صبح پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔ تاہم میانوالی میں قتل کے ایک مجرم کو بھی پھانسی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :