ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں پھانسی دینے کیلئے لاہور جیل سے جلاد کو بلایا گیا

پیر 30 مارچ 2015 19:47

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) حکومت کی جانب سے سرگودھا سمیت پنجاب کی ایسی جیلیں جن میں پھانسی گھاٹ نہ تھے ان میں پھانسی گھاٹ تیار ہو جانے کے باوجود اب تک جلاد بھرتی نہ کئے گئے ہیں‘ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں پھانسی دینے کیلئے لاہور جیل سے جلاد کو بلایا گیا ہے‘ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی 32 جیلوں میں پھانسی گھاٹ تیار کرنے کا حکم دیا تھا جس پر تمام جیلوں نے پھانسی گھاٹ تیار کرلئے ہیں تاہم ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سمیت دیگر جیلوں میں اب تک جلاد بھرتی نہ ہوسکے ہیں ‘ جیل ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کی 105 سالہ تاریخ میں پہلی مر تبہ پھانسی کیلئے جلاد خصو صی طور پر کو ٹ لکھپت جیل لا ہو ر سے طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :