دوہرے قتل کے مجرم کو آج سنٹرل جیل میانوالی میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا

پیر 30 مارچ 2015 19:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) دوہرے قتل کے مجرم کو آج سنٹرل جیل میانوالی میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا‘ مقتول کی بیوی کی جانب راضی نامے پر ڈیتھ وارنٹ عارضی طور پر معطل کرکے پھانسی کو 48 گھنٹے کیلئے موخر کردیا گیا تھا تاہم ملزم کو دوسری بیوی کو راضی نہ کرنے پر آج صبح 5 بجے پھانسی دی جائیگی‘ جیل کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں‘ تفصیلات کے مطابق چھدرو کے علاقے میں سزائے موت کے مجرم حبدار حسین شاہ کی سزائے موت پر عملدرآمد 25 مارچ کو ہونا تھا جس کے ڈیتھ وارنٹ بھی جاری کردیئے گئے مگر مقتولین آغا حسین شاہ اور واصف شاہ کی دو علیحدہ علیحدہ بیواؤں میں سے ایک بیوہ نے صلح لکھ دی جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی نے پھانسی لگنے والے مجرم حبدار حسین شاہ کی پھانسی کی سزاء عارضی طور پر روک دی تھی جبکہ د وسری بیوی کراچی ہونے کی وجہ سے سنٹرل جیل میانوالی نہ پہنچ سکی ملزم پارٹی کی استدعا پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی حبدار شاہ ولد زوار حسین شاہ کی سزا پر عمل درآمد 48گھنٹوں کیلئے موخر کر دیا گیا تھا لیکن دوسری بیوی صلح پر تیار نہ ہوئی جیس پر آج 31 مارچ بروز منگل کو حبدار حسین شاہ کو پھانسی دیدی جائیگی ‘ یادرہے کہ قیدی سزائے موت حبدار حسین شاہ نے نومبر 2000میں اپنے ہی قریبی دو رشتہ دار سید آغا حسین شاہ ، سید واصف حسین شاہ کو گھریلو تنازعہ پر قتل کر دیا تھا جب کہ سید فدا حسین شاہ شدید زخمی ہو گیا تھا قتل ہونے والے دونوں حقیقی بھائی تھے ، پھانسی کے وقت سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ ساجد بیگ، مجسٹریٹ الیاس ریحان ، ڈاکٹر اکرام اللہ خان وتہ خیل ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فرخ رشید اور محمد زمان پھانسی گھاٹ پر موجود ہونگے‘ یاد رہے کہ اب تک سنٹرل جیل میں سزائے موت کے پانچ قیدیوں کو پھانسی کی سزا مل چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :