صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع کے اکاؤنٹ دفاتر میں کام کے رش کو کم کرنے کیلئے تمام افسران کو برابر کی سطح پر کام دینے کا فیصلہ

پیر 30 مارچ 2015 19:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے اکاؤنٹ دفاتر میں کام کے رش کو کم کرنے کیلئے تمام افسران کو برابر کی سطح پر کام دینے کا فیصلہ‘ ذرائع کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے ضلع کی سطح پر بنائے جانیوالے تمام اکاؤنٹ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیوٹی پر مامور تمام افسران کو برابری کی سطح پر کام تقسیم کرکے دیں تاکہ رکا ہوا اور دیگر مسائل سے چھٹکارا مل سکے اسوقت سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے اکاؤنٹ آفسز میں سرکاری بلوں اور دیگر مسائل کی وجہ سے بے پناہ رش ہوتا ہے جس کی بڑی وجہ تمام کام ایک ہی افسر کے ذمہ ہونا ہے جس سے کاموں میں تاخیر کے مسائل پیدا ہورہے ہیں اکاؤنٹ جنرل پنجاب نے اب اکاؤنٹنٹ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر موصول ہونیوالی ڈاک کو برابری کی سطح پر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :