ڈائر یکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن گورنمٹ آ پاکستان لائسنس کے اجزاء کے بعد ژوب چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے کابینہ کا اعلان کر دیا

پیر 30 مارچ 2015 19:40

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ڈائر یکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن گورنمٹ آ پاکستان لائسنس کے اجزاء کے بعد ژوب چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے کابینہ کا اعلان کر دیا صدر شیخ محمد صابر خان مندوخیل ،سینئر نائب صدر شیخ محمد اسماعیل ،نائب صدر محمد قاسم منتخب ہوئے ایگز یکٹو ممبران میں عمران ،قدیر خان ،محمد طاہر خان،محمدا عظم،شیخ محمد زاہد ،نعمت خان،اسدخان،عطا محمد ،شیخ وقاص مندوخیل ،شاہ جہان ،خدائیداد،رحمت اللہ شامل ہیں صدر شیخ محمد صابر خان مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاجر وں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں بلوچستان کی تاجربرادری کی اکثریت ژوب چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز پر مشتمل ہے اس لیے وہ اس پلیٹ فارم سے اپنے کاروبارکو مزید وسعت دیں گے انھوں نے کہا کہ بلوچستان اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے کاروبار کیلئے اہم ترین ہے۔

متعلقہ عنوان :