وفاقی حکومت کا جڑواں شہروں میں میٹرو بس منصوبے کی تکمیل سے قبل زیرو پوائنٹ سے روات تک ہائی وے سگنل فری منصوبے کو فنڈز کی کمی کے باعث زیر التواء رکھنے کا فیصلہ

پیر 30 مارچ 2015 19:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وفاقی حکومت نے جڑواں شہروں میں میٹرو بس منصوبے کی تکمیل سے قبل زیرو پوائنٹ سے روات تک ہائی وے سگنل فری منصوبے کو فنڈز کی کمی کے باعث زیر التواء رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پچاس ارب روپے سے زائد کے میٹرو بس منصوبے نے جڑواں شہروں کے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر سوالیہ نشان لگادیا ہے ایسا ہی ایک عوامی فلاحی منصوبہ جو گزشتہ تین سالوں سے مسلسل زیر التواء ہے وہ زیرو پوائنٹ سے روات تک ہائی وے کو سگنل فری بنانے کا ہے ۔

سگنل فری کرنے کا یہ منصوبہ جڑواں شہروں میں سوا سال سے جاری میٹرو بس منصوبے کے باعث ایک مرتبہ پھر سرد خانے کی نظر ہوگیا ہے سی ڈی اے ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق وفاقی حکومت نے سی ڈی اے کو مذکورہ منصوبے کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے سے معذرت کرلی ہے اور ممکنہ طور پر یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے سی ڈی اے کے بجٹ میں اس منصوبے کے لئے بیس فیصد فنڈز مختص کئے جائینگے جبکہ بقیہ فنڈز کیلئے سی ڈی اے کی جانب سے وفاقی حکومت معاونت کی اپیل کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :