ایشیاء اور بحرالکاہل کے ممالک میں بزنس ایکسیلنس کو وسعت دینے سے متعلق 3 روزہ کانفرنس ( آج) شروع ہوگی

پیر 30 مارچ 2015 19:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ایشیاء بحرالکاہل ممالک میں بزنس ایکسیلنس کو وسعت دینے سے متعلق 3 روزہ کانفرنس ( آج) منگل کو اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا انعقاد وزارت صنعت کے ادارہ نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن اور ایشین پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ این پی او کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیر ایوب کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ کانفرنس میں بین الاقوامی ماہرین ڈاکٹر رابن مان (نیوزی لینڈ)، ہارنک سنگھ (سنگاپور) اور یواین واہکو خصوصی خطاب کریں گے۔