یمن کی صورتحال ،پاکستانی وفد کا دورہ سعودی عرب ایک بار پھر ملتوی،

سعودی حکومت کے کہنے پر دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔ حکومتی وفد کے دورے کی نئی تاریخ کا تعین سعودی حکام کی دوبارہ دعوت پر کیا جائے گا،ترجمان دفتر خارجہ

پیر 30 مارچ 2015 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا دورہ سعودی عرب ایک بار پھر ملتوی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کے مطابق حکومتی وفد کا دورہ سعودی عرب موخر کردیا گیا ہے سعودی حکومت کے کہنے پر دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔ حکومتی وفد کے دورے کی نئی تاریخ کا تعین سعودی حکام کی دوبارہ دعوت پر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت فوج کے اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد نے پیر کے روز سعودی عرب روانہ ہونا تھا۔

متعلقہ عنوان :