ملائیشیا کی جیلوں میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں 376 ‘ پاکستانی قید

پیر 30 مارچ 2015 19:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) اسلامی ملک ملائیشیا کی جیلوں میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 8 سزا یافتہ مجرم اور 40 سمیت 376 پاکستانی قید ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت ملائیشیا کی جیلوں میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں آٹھ سزا یافتہ مجرم جبکہ چالیس ملزم چوری کے الزام میں گیارہ قتل کے ‘ چھ غیر دانستہ قتل کے ‘ 2 جعلسازی کے 3 زنا بالجبر کے ‘ 4 اور دیگر جرائم میں 91 پاکستانی قید ہیں رپورٹ کے مطابق 2014 ء میں زیر حراست افراد کی واپسی کیلئے 376 ہنگامی پاسپورٹ جاری کئے گئے تھے اور کل 1004 پاکستانی قیدی واپس آئے

متعلقہ عنوان :