عوامی تحریک کااسلام آباداور کنٹونمنٹ بورڈسے عوامی گروپ کے نام سے الیکشن لڑنے کافیصلہ ،
عوامی تحریک کے امیدوار ن لیگ کے امیدواروں کو ٹف ٹائم دیں گے ، اجمل چوہدری،ملک افضل کا مشترکہ اجلاس سے خطاب
پیر 30 مارچ 2015 19:34
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے صد ر اور چیئرمین الیکشن کمیٹی اجمل چوہدری،ڈویژنل ڈپٹی کوارڈینیٹر ملک افضل چیئرمین (الیکشن کمیٹی کنٹونمنٹ بورڈ )نے کہا ہے کہ عوامی تحریک نے باہمی مشاورت کے بعد اسلام آباد اور کنٹونمنٹ بورڈ سے عوامی گروپ کے نام سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کااصولی فیصلہ کرلیاہے،اس سلسلے میں حامی امیدواروں اور ہم خیال جماعتوں سے رابطوں کاآغازبھی کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد اور کینٹ کی الیکشن کمیٹیوں نے بھی اپنے کام کاآغازکردیا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آباد میڈیاسیل میں ہونے والے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔رہنماؤں نے بتایا کہ اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہوں گے تاکہ مشاورت کے ساتھ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کی جاسکے۔(جاری ہے)
اس موقع پرابراررضاایڈووکیٹ،فاروق بٹ،حسن ملک،ملک طاہر جاوید،راجہ سعید،کامران حسین(امیدوار وارڈنمبر 6کینٹ بورڈ)،غلام ربانی(امیدوار وارڈنمبر 7کینٹ بورڈ)،ماجد مہربان قریشی(امیدوار وارڈنمبر 10کینٹ بورڈ)،ملک فہد(امیدوار وارڈنمبر 2چکلالہ کینٹ بورڈ)،ملک عدنان(امیدوار وارڈنمبر 3چکلالہ کینٹ بورڈ)،سابق امیدوار برائے ناظم غلام علی خان،سابق جنرل کونسلر شیخ جاوید عالم،سابق جنرل کونسلرنذیر ہزاروی،عرفان طاہر،جمیلہ بٹ،سعدیہ کیانی،سفیان صابر،عثمان بٹ،ریاض بٹ،منظور ملک،اختر راجہ ،احسن قریشی بھی موجود تھے ۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری روایات کاتقاضا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہی ہونا چائہیں۔عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر جماعتی بنیادوں پر الیکشن کے لئے دباؤ ڈالتے رہیں گے،تاہم عوامی تحریک بلدیاتی الیکشن میں اپنی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اورن لیگ کے امیدواروں کو ٹف ٹائم دے گی،کیونکہ عوامی تحریک کی جڑیں ہر یونین کونسل میں موجود ہیں۔ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی عوامی ،فلاحی ایجنڈے پر عمل درآمد سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.