میٹر وبس منصوبے میں مزید تا خیرنہ کیجائے ،تاجر بُری طرح متاثر ہیں : اسد مشہدی،

تاجر برادری بہت نقصان بر داشت کر چکی مزید کسی نقصان کی محتمل نہیں ہو سکتی ،صدر چیمبر کا تاجروں سے خطاب

پیر 30 مارچ 2015 19:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید اسد مشہدی نے پنجاب حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس منصوبے کی تکمیل کو جلد از جلد مکمل کرے اورمیٹرو بس فلائی اوور کے ساتھ ساتھ نیچے کے راستوں کی تعمیر نو کے کاموں میں بھی تیزی لائی جائے تا کہ کاروباری سر گرمیاں بحال ہو سکیں، میٹرو منصوبے کی مسلسل تاخیر سے کاروباری برادری تشویش کا شکا رہے اور منصوبے کی وجہ سے ارد گرد کے متاثرہ علاقے پر تا حال توجہ نہیں دی جا رہی ،حکومت تاخیر کا نوٹس لے اور مزید تاخیر سے بچنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر میں تاجروں کے ایک وفد سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سینئر نائب صدر میاں ہمایوں پرویز، نائب صدر صبور ملک، سابق صدر نجم ریحان، شیخ حفیظ،چوہدری اقبال ، ثاقب رفیق، بد رہارون اور دیگر بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

سید اسد مشہدی نے کہا کہ تاجر برادری شدت سے منصوبے کی تکمیل کا انتظار کر رہی ہے، مری روڈ ، صرافہ بازار، چائنہ مارکیٹ ،راجہ بازار شمس آباد ، فیض آباد ، کمرشل مارکیٹ اور صدر کی تاجر برادری میٹرو منصوبے سے بُری طرح متاثر ہوئی ہے ،چیمبر حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ کاروباری برادری کی بقاء کیلئے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ چیمبر تمام کاروباری برادری کے مفادات کا خیال کرتے ہوئے راول شاپنگ فیسٹول کو حتمی شکل دے چکا ہے تا کہ میٹرو منصوبے سے متاثرہ تاجروں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے، صدر آر سی سی آئی نے کہا کہ چیمبر نے تاجر برادری کی بہتری کو مقدم رکھا ہے اور انکے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اور مستقبل میں بھی اس مشن کو جاری رکھا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو منصوبے کی وجہ سے ہونیوالے نقصانات پر جتنا صبر راولپنڈی کے تاجروں نے کیا ہے اس کی مثال ملک میں کہیں اور نہیں ملتی حالیہ تاخیر سے تاجر طبقہ میں اضطراب پایا جا رہا ہے حکومت منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے ۔

متعلقہ عنوان :