شناختی کارڈ کے بلاک ہونے کے باعث پشاور سمیت صوبے بھر اور قبائلی علاقہ جات میں شہریوں کی جانب سے قوم میں (افغان) لکھنا بند کر دیا گیا

پیر 30 مارچ 2015 19:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) شناختی کارڈ کے بلاک ہونے کے باعث پشاور سمیت صوبے بھر اور قبائلی علاقہ جات میں شہریوں کی جانب سے قوم میں (افغان) لکھنا بند کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اور شہریوں کی جانب سے دوسرے اقوام کے نام لکھے جا رہے ہیں پشاور سمیت صوبے بھر اور قبائلی علاقہ جات میں 45ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک ہونے کے بعد ڈومسائل ، نئے شناختی کارڈ ، فارم (ب) برتھ سرٹیفیکٹ سمیت دیگر سرکاری دستاویزات میں قوم کے خانے میں افغان الفاظ لکھنے کے باعث شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات بلاک ہو رہے ہیں جس کے باعث شہریوں کی جانب سے شناختی کارڈ میں قوم افغان لکھنا بند کر دیاہے ۔

اور اپنے قومیت مجبوری کے تحت تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان قومیت کے بجائے دوسری قومیت لکھا جا رہا ہے افغان قومیت لکھنے کے باعث درجنوں شناختی کارڈز بلاک ہو چکے ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات درپیش آ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :