پاکستان کی جانب سے فوج سعودی عرب بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے : بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا دعوی

پیر 30 مارچ 2015 19:31

پاکستان کی جانب سے فوج سعودی عرب بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے : بین ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ‬‎ ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے فوج کو سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے- تفصیلات کے مطابق پاکستان اپنی فوج یمنی باغیوں کے خلاف جنگ میں مدد کرنے کے لیے سعودی عرب بھجوائے گا۔ یمن میں باغیوں کی جانب سے ملک پر قبضے کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی عرب یمنی حکومت کی مدد کرتے ہوئے باغیوں کے خلاف کاروائیاں کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جنگ میں سعودی عرب کی مدد کے حوالے سے سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو فون کر کہ درخواست کی گئی تھی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی جانب سے مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے عرب اتحاد کا حصہ بننے اور فوج بھجوانے کے حوالے سےپاکستانی وفد وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں منگل کے روز سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔وفد میں اسحاق ڈار، سرتاج عزیز سمیت عسکری حکام بھی شامل ہوں گے ۔ پاکستانی وفد دورے کے دوران سعودی عسکری حکام سے ملاقات کرے گا اور یمن کی جنگ کے حوالے سے سعودی عرب کی ضروریات معلوم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :