دی سینٹورس مال کو دیکھنے کیلئے آنے والوں کو ڈینگی وائرس لگنے کا خدشہ،

سی ڈی اے نے بھی آنکھیں موند لیں

پیر 30 مارچ 2015 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں قائم عالی شان ار کثیر المنزلہ دی سینٹورس مال کو دیکھنے کیلئے آنے والوں کو ڈینگی وائرس لگنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ سی ڈی اے نے بھی آنکھیں موند لیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے سامنے واقع دی سینٹورس سے ملحقہ سیون سٹار ہوٹل کیلئے مختص کی گئی زمین تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ۔

کھڑے پانی کی وجہ سے دینگی مچھر پیدا ہونے کا خطرہ ہے سینٹورس میں آئے روز طلبہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شاپنگ کیلئے سلسلے میں سینٹورس کو دیکھنے کیلئے آتی ہے اسی صورت میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ سی ڈی اے جو کہ اسلام آباد میں صفائی کرنے کا ذمہ دار ادارہ ہے اس نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے قریب اور پاکستان کی سب سے اہم عمارت کے قریب صفائی ستھرائی نہ ہونا بدقسمتی ہے۔

حکومت ایک طرف ڈینگی مہم پر کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے دوسری طرف وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے آنے والے طوفان سے لاعلم ہے۔ شہریوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ دی سینٹورس سے ملحقہ زمین پر کھڑے پانی کی بروقت نکاسی کی جائے تاکہ موسم گرما میں شہری ڈینگی وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :