یمن میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے سعودی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں ،اشعر نیازی

پیر 30 مارچ 2015 19:28

رائے ونڈ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) چیئرمین انٹرنیشنل امن کونسل لاہور ڈویژن اشعر نیازی نے کہا کہ یمن میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے سعودی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں ۔سعودیہ کو مشکل وقت میں چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ۔سعودی عرب پر کسی قسم کی جارحیت کو قبول نہیں ۔حرم کعبہ اور مسجد نبوی کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

یمن میں جنگ کے پیچھے یہودی لابی کارفرماہے اورجنگ کو فرقہ ورانہ بنانا امریکہ کا ایجنڈا ہے ۔وہ ان خیالات کا اظہار میڈیا سے کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں افواج بھیجنے جیسا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف سے بہتر کوئی نہیں کرسکتا۔پوری قوم ان کے ساتھ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کا امن ہر حال میں بحال کریں گے ۔اشعر نیازی نے کہا کہ ٹارگٹ کلرز کے خلاف مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں چلانے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت بدعنوانی کی بیماری کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے ۔حکومت کا ہرقدم توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اٹھ رہا ہے ۔پنجاب حکومت کا اپنے وسائل کے تحت 100میگا واٹ کا سولر منصوبہ مکمل کرنا کسی کارنامے سے کم نہیں ۔ قائدین دوسالوں میں ملک سے اندھیرے ختم کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹھوس اقتصادی پالیسیوں سے معیشت مضبوط ہورہی ہے ۔پاکستان کی ترقی کا سفر جاری ہے ۔جلد دنیا کے خوشحال ممالک کی صف میں کھڑے ہونگے ۔اور عوام ترقی کے ثمرات سے ضرورمستفید ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :