Live Updates

تحریک انصاف اصولوں پر ہر گز سودے بازی نہیں کرے گی، چودھری جاوید مسعود

پیر 30 مارچ 2015 19:26

رائے ونڈ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری جاوید مسعود نے کہا کہ تحریک انصاف اصولوں پر ہر گز سودے بازی نہیں کرے گی ۔ن لیگ سے مک مکا کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ۔ ظلم اور ناانصافی پر مبنی اقتدار کے خاتمے کا وقت آگیا ہے ۔کارکن افواہوں پر کان دھرنے کی بجائے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں کریں ۔ووٹ کی طاقت سے مک مکا کرنے والی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ہی مکا دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کیساتھ ملکر عوام کا خون نچوڑ رہی ہیں ۔پنجاب حکومت عوام دشمن پالیسیوں سے نشان عبرت بن چکی ہے ۔صوبے کے ہرشعبہ زندگی کے لوگ مسلم لیگ(ن) کی حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں ۔کرپٹ اشرافیہ نے تمام اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔شہباز شریف کی ٹیم میں قبضہ مافیا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ن لیگ کی سیاسی کشتی آخری ہچکولے کھا رہی ہے ۔

عوام مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہیں ۔لوڈ شیڈنگ میں اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے ۔انصاف اور روزگار نہ ملنے سے خودکشیاں عام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلیج کی جنگ سے امریکہ کو اسلحے کی نئی منڈیاں ملیں گی ۔ نواز شریف سعودی حمائت کی آڑ میں امریکہ کو مالی فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔یمن کے معاملے میں ترکی اور پاکستان کو ثالثی کرنی چاہئے ۔یمن کی صورتحال خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔پاکستانی فوج اپنے ملک میں رہے کسی دوسرے ملک کی جنگ کا حصہ نہ بنے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :