بلاول بھٹو زرداری کو منانے کی کوششیں ناکام، زرداری کا اپنی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کو سیاسی طور پر آگے لانے کا فیصلہ

پیر 30 مارچ 2015 19:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کو سیاسی طور پر آگے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو منانے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد بختاور کو سیاسی میدان میں اگے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 4 اپریل کو لاڑکانہ میں ہونے والی برسی کی تقریب کے موقع پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ہمراہ بختاور ہوں گی اور وہ خطاب بھی کریں گی جبکہ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ لندن میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے سینئر اور سنجیدہ کارکن آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان چلنے والی سرد جنگ سے بے چینی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے پارٹی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اور پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :