انٹرنیشنل ختم نبوت ضلع پشاور کا یکم اپریل 2015کو نشتر ہال میں ہونے والی حرمت رسول ﷺکانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی

پیر 30 مارچ 2015 19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) انٹرنیشنل ختم نبوت ضلع پشاور کا یکم اپریل 2015کو نشتر ہال میں ہونے والی حرمت رسول ﷺکانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ میڈیا انچارج مولانا بلال کے مطابق حرمت رسول کانفرنس کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے ۔ صوبائی امیر اور ضلعی امیر نے مردان ، نوشہرہ ، اور چارسدہ کا دورہ بھی مکمل کر لیا ہے جہاں پر دینی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوت نامے بھی دیئے گئے ۔

میڈیا انچارج کے مطابق سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دعوت نامے وصول ہو چکے ہیں ۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ قاسمی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والی پریس ریلز کا خیر مقدم کرتی ہے کہ وہ کانفرنس میں بھر پور انداز میں شرکت کرینگے ۔ علاوہ ازیں ہم پاکستان پیپلز پارٹی کا اس بات کا خیر مقدم کرتے ہیں جو ذوالفقاراحمد افغانی اپنے عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ کانفرنس میں شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی صدارت مرکزی امیر مولانا عبدالحفیظ مکی کرینگے ۔ کانفرنس صبح دس بجے شروع ہو گی اور شام پا نچ بجے تک جاری رہے گی ۔ میڈیا انچارج کے مطابق انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی قائد مولانا عبدالحفیظ مکی ، ڈاکٹر احمد علی سراج ، مولانا احمد لدھیانوی ، مفتی عبدالروف ، پیر عزیز الرحمان ہزاروی ، مولانا سمیع الحق ، مولانا الیاس چینوٹی کا شاندار استقبال کیا جائے گا ۔ کانفرنس میں وکلاء برادری ، سیاسی زعماء ، اور دیگر دانشور بھی خطاب کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :