صحت کا اتحاد پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے 22اضلاع میں پولیو سے بچاؤ کا چوتھا راؤنڈ شروع

پیر 30 مارچ 2015 19:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) صحت کا اتحاد پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے 22اضلاع میں پولیو سے بچاؤ کا چوتھا راؤنڈ پیر کے دن شروع ہو گیا ۔ تین روزہ اس خصوصی مہم کے دوران بارہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے کل 3616ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں ۔ پولیو ایمرجنسی اپریشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق یہ مہم 22اضلاع کے 215اُن یونین کونسلوں میں چلائی جا رہی ہے جو پولیو وائرس کے حوالے سے ہائی رسک علاقے قرار دے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ مہم ضلع پشاور اور بنوں میں نہیں چلائی جائے گی کیونکہ ان دونوں اضلاع میں حال ہی میں انجیکٹیبل پولیو ویکسین کی آٹھ روزہ مہم چلائی گئی ہے ۔ جبکہ ضلع مانسہرہ میں پولیومہم کے پچھلے راؤنڈ کے دوران پولیو ٹیموں پر حملے کی وجہ سے وہاں پولیو مہم روک دی گئی ہے ۔ یہاں پر پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے اس خصوصی مہم کیلئے ویکسین وغیرہ تمام اضلاع میں پہنچا دی گئی ہیں پولیو ٹیموں کی نقل وحمل کے لئے 883موٹرسائیکلیں اور 121گاڑیاں بھیفراہم کی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :