Live Updates

پاکستان تحریک انصاف حکومت نے صوبے کی پسماندگی کے خاتمے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کا عزم کر رکھا ہے، محمود خان

پیر 30 مارچ 2015 19:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) خیبر پختونخواہ کے وزیر آبپاشی محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے صوبے کی پسماندگی کے خاتمے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کا عزم کر رکھا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل گوالیرئی مٹہ سوات میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اجتماع سے پی ٹی آئی تحصیل مٹہ کے صدر ثمر خان نے بھی خطاب کیا۔

اجتماع کے دوران پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ کی ممتاز شخصیات درویش، اکبر، شہزاد، شاہ زمین، منیر علاوٴدین، شیرین، شمشاد، عبدالمتین، فتح الرحمان اور محمد دوست نے اپنے خاندانوں سمیت سینکڑوں رشتہ داروں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (نواز) سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان شخصیات کی شمولیت سے مسلم لیگ نواز کو سخت دہچکا لگا اور ان کی سیاست کا جنازہ نکال دیا گیا اورپاکستان تحریک انصاف مظبوط قوت بن گئی۔

صوبائی وزیر محمود خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبائی حکومت کی مثبت پالیسیوں اچھی کارکردگی کی بدولت صوبے کی غیور عوام پی ٹی آئی میں جوق در جوق شمولیت کر رہی ہے۔ انھوں نے موجودہ صوبائی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قلیل عرصے میں صوبے میں قانون کی حکمرانی، نچلی سطح پر لوگوں کو خود مختار بنانے، شہریوں کو بہتر سماجی خدمات کی فراہمی، سرکاری اداروں کو خودمختار بنانے لوگوں کو معلومات تک رسائی فراہم کرنے کے لئے نہ صرف ریکارڈ قانون سازی کی بلکہ ان قوانین پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے ایک موثر میکینیزم فراہم کیا تاکہ پچھلی چھ دہایوں سے چلنے والے فرسودہ نظام کو ایک عوام دوست نظام میں تبدیل کر کے لوگوں کو ان کی توقعات اور ضروریات کے مطابق خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے سپاس نامے میں پیش کئے گئے مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 15 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے آبنوشی کے مختلف منصوبے مکمل کئے جائے گے۔ جس سے علاقے کے لوگوں کو پینے کے پانی کے سلسلے میں درپیش مشکلات کا ازالہ ہو جائے گا۔ اسی طرح مٹہ ٹو شوخدڑہ فیڈر پر بھی تیزی سے کام جاری ہے جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ جن سے علاقے میں بجلی کے کم ولٹیج اور اوورلوڈنگ کا مستقل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔ انھو ں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کے ناقص پالیسوں اور کار کردگی کی وجہ سے لوگ بے شمار مسائل و مشکلات میں مبتلاء تھے مگر اس کے برعکس موجودہ صوبائی حکومت حقیقی معنوں میں صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی بلا امتیاز خدمت کے لئے کوشاں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات