صولت مرزا کی پھانسی ایک بار پھر موخر، مچھ جیل حکام کو احکامات موصول ہوگئے۔

پیر 30 مارچ 2015 19:12

صولت مرزا کی پھانسی ایک بار پھر موخر، مچھ جیل حکام کو احکامات موصول ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ‬‎ صولت مرزا کی پھانسی کو ایک بار پھر موَخر کردیا گیا ہے۔ مچھ جیل انتظامیہ کو صولت مر زا کی پھانسی میں 30دن کی تو سیع کے حوالے سے احکامات موصول ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیتھ سیل میں صولت مرزا کی ویڈیو پیغام ریلیز ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے صولت مرزاکی پھانسی کو 30دن تک موخر کر دیا گیا تھا تاہم مچھ جیل حکام کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہیں حکومت کی طرف سے سزا موَخر کیے جانے کا کوئی نوٹس نہیں ملا لہذا یکم اپریل کو صولت مرزا کی پھانسی کے انتظامات مکمل کر لیے گئےتھے۔

تاہم اب مچھ جیل انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حکومت کی جانب سے صولت مرزا کی پھانسی 30دن کیلئے موخر کرنے کے باقاعدہ احکامات مچھ جیل حکام کوموصول ہو گئے ہیں جس کے بعد صولت مرزا کو اب 30اپریل کی صبح کو پھانسی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :