وکالت معزز اور باوقار پیشہ ہے تحریک انصاف کی حکومت عدلیہ سے منسلک حضرات کو قدر کے نگاہ سے دیکھتی ہے، افتخار علی مشوانی

پیر 30 مارچ 2015 19:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چےئرمین مردان افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ وکالت معزز اور باوقار پیشہ ہے تحریک انصاف کی حکومت عدلیہ سے منسلک حضرات کو قدر کے نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وکلاء ہمارے لئے قابل احترام ہے ۔اُن کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔وہ بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے نو منتخب عہدیداروں کے استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

جس سے تخت بھائی کے نو منتخب صدر قمر زمان ایڈکیٹ ، جنرل سیکرٹری عثمان غنی ایڈوکیٹ ، سابقہ صدر غلام حسین ایڈکیٹ، سابقہ جنرل سیکرٹری آصف نواز خان ایڈوکیٹ، اور انتخابی نگران کمیٹی کے چےئرمین حاجی عبدالرشید خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر پشاور ریجن کے جوئینٹ سیکرٹری ندیم شاہ ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

وکلاء کے انتخابی عمل پُر امن طریقے سے مکمل ہونے پر تمام وکلاء برادری کو داد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری نے قانون کے حکمرانی کیلئے جو عظیم تحریک چلائی تھی۔ ہماری جماعت نے ہمیشہ وکلاء برادری کا ساتھ دیکر آئین اور قانون کے حکمرانی کیلئے عملی جدوجہد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کے جتنے بھی مسائل ہے ۔ صوبائی حکومت نے ان کیلئے جامع پروگرام مرتب کیا ہے۔

جس کیلئے تمام ضلعی اور سب ڈویژنل وکلاء کے مسائل جاننے کیلئے رپورٹ تیار کرنے کیلئے سرویں شروع کردیاہے۔ پورے صوبے میں ججز کے کمی کو پورا کرکے وکلاء کے مسائل حل کئے جائینگے۔ جس سے انصاف کی تاخیر میں رکاوٹیں ختم ہوگی۔کیونکہ پوری انصاف ملنے سے معاشرے سے جنگ وجدل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے وکلاء کو یقین دلایا کہ تخت بھائی بار کے جتنے بھی مسائل ہے اُس پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے دل مشافہ ملاقاتیں کرکے مسائل حل کئے جائینگے۔انہوں نے اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :