شہریار خان نے پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

پیر 30 مارچ 2015 19:07

شہریار خان نے پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعریفوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ مصباح الحق کرکٹ کے لیے مثال ، یونس خان رول ماڈل ، آفریدی کا کوئی جواب نہیں ۔ شہریار خان نے پریس کانفرنس کے دوران کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ اور پاکستان کے لیے جو کیا اس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں ان دونوں کھلاڑیوں نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم مصباح ٹیسٹ اور شاہد آفریدی ٹی 20 میں کپتان ہوں گے یونس خان ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے کو تیارہیں اور وہ کرکٹ کے لیے رول ماڈل ہیں آفریدی نے جو کچھ کیا اس کا کوئی جواب نہیں ہے مصباح نے کرکٹ کے لیے جو کیا اس کا بھی کوئی جواب نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :