ضمنی الیکشن میں امیدوار نہیں جمہوریت کی فتح ناگزیر ہے، برجیس طاہر،

جمہوریت کے حسن کو مزید نکھارنے کے لیے ہمیں جمہوری اقدار کو فاتح بنانا ہو گا۔ میر پور عوام نے برسٹر سلطان کو منتخب کر کے ثابت کیا کہانکی کارگردگی دیگر امیدواروں سے بہتر تھی ،عوامی رائے کا احترام کر تے ہیں۔ بیان

پیر 30 مارچ 2015 18:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں امیدوار نہیں جمہوریت کی فتح ناگزیر ہے،جمہوریت کے حسن کو مزید نکھارنے کے لیے ہمیں جمہوری اقدار کو فاتح بنانا ہو گا۔ میر پور عوام نے برسٹر سلطان کو منتخب کر کے ثابت کیا کہانکی کارگردگی دیگر امیدواروں سے بہتر تھی ۔

عوامی رائے کا احترام کر تے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کیا۔وفاقی وزیر و گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہا کہ الیکشن میں ہار جیت جمہوری عمل کا حصہ ہے ۔میر پور الیکشن میں بیرسٹر سلطان کی کامیابی پر انہیں دل سے مبارکباد پیش کر تا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ ملک اور آزادی کشمیر کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق آمرانہ اور شخصی ادوار میں ہم نے جو سیکھا ہے وہ صر ف سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ جمہوری قدروں کی روح پر عمل پیرا ہونا ہے ۔جمہوریت کی خوبی ہے کہ سیاسی قائدین کا حتساب ہر پانچ سال بعد عوام کے ہاتھو ں ہو جاتا ہے اورجس کی کارگردگی بہتر ہوتی ہے عوام انہیں ایک بار پھر مزید پانچ سال کے لیے منتخب کر لیتی ہے عوامی مینڈیٹ کا وفاق احترام کر تا ہے۔بیر سٹر سلطان نے اپنے حلقہ میں تین ہزار کی لیڈ سے الیکشن جیتے ہیں ورنہ ایک ووٹ سے بھی ہار جیت ہوتی ہے اور ہم ایک ووٹ جیتنے والے رکن اسمبلی کی اتنی ہی قدر کرتے ہیں جتنی لیڈ لینے والے امید وار کی ۔ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ جموریت کی بقا اور آزادی کشمیر کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہنا چائیے ۔

متعلقہ عنوان :