اوگرا حکام کی نااہلی ، گیس کمپنیوں نے گیس صارفین سے 23ارب روپے سے زائد وصول کرلئے،

گیس کمپنیوں نے گیس چوری کی روک تھام کی بجائے چوری شدہ گیس کی قیمت گیس صارفین سے گیس بلوں میں شامل کرکے وصولی کرلی

پیر 30 مارچ 2015 18:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) اوگرا حکام کی نااہلی کے باعث گیس کمپنیوں نے گیس صارفین سے 23ارب روپے سے زائد وصول کرلئے ہیں ، گیس کمپنیوں نے گیس چوری کی روک تھام کی بجائے چوری شدہ گیس کی قیمت گیس صارفین سے گیس بلوں میں شامل کرکے وصولی کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

آڈٹ رپورٹ کے مطابق اوگرا نے یو ایف جی کی شرح 4.5 فیصد مقرر کی تھی جبکہ ای سی سی اجلاس کے بعد اب اوگرا نے یو ایف جی کی شرح آٹھ فیصد کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

سابق چیئرمین اوگرا سعید خان کی کرپشن کے واضح ثبوت ہونے کے باوجود قائم مقام اوگرا چیئرمین سیکرٹری کابینہ فتح محمد یعقوب نے بھی موثر اقدامات اٹھانے میں ناکام ہوگئے ہیں اور اوگرا کے معاملات کے چند اہلکاروں کے ذریعے ہینڈ کئے جارہے ہیں جن پر کرپشن کے الزامات ہیں قائم مقام اوگرا چیئرمین نے دو ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک اوگرا میں کوئی انقلابی اقدمات نہیں اٹھائے ہیں ۔(ر اش د)