کراچی سے گرفتار ٹارگٹ کلر کے سنسنی خیز انکشافات، محض 1500 سے 2 ہزار روپے کے عوض لوگوں کا قتل کیا جاتا رہا۔

پیر 30 مارچ 2015 18:54

کراچی سے گرفتار ٹارگٹ کلر کے سنسنی خیز انکشافات، محض 1500 سے 2 ہزار روپے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ‬‎ رینجرز کی کاروائی میں نیو کراچی سے گرفتار کیے جانے والے ٹارگٹ کلر بلال عرف چنگاری کی جانب سے تفتیش کے دوران سنسی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ بلال کا بتانا ہے کہ ٹارگٹ کلر بننے سے پہلے وہ موٹر سائیکل مکینک کا کام کرتا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا گینگ کل 12 افراد پر مشتمل تھا جس میں اسلحہ کی منتقلی، ریکی اور ٹارگٹ کلنگ کے کاموں کیلئے الگ الگ لڑکے معمور تھے۔

ایک قتل کے عوض انہیں 1500 سے 2 ہزار روپے ادا کیے جاتے تھے۔ وارداتوں کو انجام دینے کے حوالے سے پولیس کے گشت کے اوقات معلوم کرنے کیلئے باقائدہ منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔ ٹارگٹ کلر نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گینگ کے اہم رکن ندیم عرف بنگا کے گرفتار ہو جانے کے بعد گینگ کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی تاہم اسی دوران ان کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :