جماعت اسلامی کی ضلعی نظم نے ٹاؤنز کی سطح پر بلدیاتی الیکشن کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی،

کمیٹیاں حکمران اتحادی جماعتوں کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں سے بھی رابطے کریگی،صابراعوان

پیر 30 مارچ 2015 18:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع پشاور کا شوریٰ گزشتہ روز دفتر جماعت اسلامی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی امیر صابرحسین اعوان ، ضلعی جنرل سیکرٹری خالدوقاص چمکنی ، سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان ، ضلعی ترجمان کاشف اعظم اور دیگر ذمہ داران موجودتھے۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جس پر ضلعی امیر صابرحسین اعوان نے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف ، عوامی جمہوری اتحاد پارٹی اور مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے ٹاؤنز کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی جس میں ٹاؤن ون سے سراج الدین قریشی ، کفایت اللہ ، خالدگل مہمند ، حاجی سیف اللہ ، رضوان ، ٹاؤن ٹو سے حمداللہ جان بڈھنی ، حافظ حشمت خان ، فضل اللہ داؤدزئی ، محمد ادریس ، ٹاؤن تھری سے عتیق الرحمن ، کاشف اعظم ، انجینئر فضل حسین ، میاں انور سید ، ٹاؤن فور سے فضل کریم ماشوخیل ، ملک امان ، سید امین ، محمد اسرائیل ، جان افضل کو ٹاسک دے دیا گیا کہ یہ کمیٹیاں مختلف جماعتوں سے بلدیاتی انتخابات کے لیے رابطے اور ملاقاتیں کریگی ۔

(جاری ہے)

ضلعی امیر نے کمیٹیوں کے ذمہ داران اور ممبران کو ہدایت دی کہ وہ میرٹ کی بنیاد پر سیاسی جماعتوں سے اُمیدوارنامزد کریگی اور ٹاؤنز کی کمیٹی کے ممبران سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے رپورٹ ضلعی کمیٹی کو پیش کریگی ، شوریٰ اجلاس میں ضلعی سطح پر کمیٹی قائم کی جس میں سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان ، بحراللہ خان ایڈووکیٹ ، حاجی نیاز محمد ، سراج الدین ممبران ہونگے اور ضلعی امیر صابرحسین اعوان ضلعی کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔