عوام کو باسی خوراک فراہم کرنے پر یونیورسٹی ٹاؤن کے معروف جان ڈیلی کے دو منیجر گرفتار 15 دن کے لئے جیل منتقل

پیر 30 مارچ 2015 18:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کو یونیورسٹی ٹاؤن کے رہائشیوں نے شکایات درج کرائی کہ انہوں نے گذشتہ روز یونیورسٹی ٹاؤن کے معروف بیکری فروش جان ڈیلی سے کیک خریدا جس کے کھانے سے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی متاثرین نے ثبوت کے طور پر باسی کیک اور بیمار افراد کے لیبارٹری ٹیسٹ بھی ہمراہ لائے تھے۔

(جاری ہے)

شکایات پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے علاقہ مجسٹریٹ عبد النبی کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جنہوں نے متعلقہ پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کیک فروخت کرنے والے جان ڈیلی کے دو منیجرز  تصدق حسین اور محمد آیان کو گرفتار کرکے دفعہ 3/6کے تحت 15دن کے لئے سنٹرل جیل پشاور منتقل کرکے رپورٹ ڈپٹی کمشنر پشاور کو پیش کر دی۔

متعلقہ عنوان :