چیئر مین پی سی بی نے اظہر علی کو ون ڈے کا کپتان ، ہارون رشید کو چیف سلیکٹر مقرر کر دیا
پیر 30 مارچ 2015 17:49
(جاری ہے)
شہریار خان کے مطابق بورڈ موجودہ دور کی کرکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے لوگوں کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کر نا چاہتا تھا جنہیں جدید کرکٹ کا تجربہ ہو ،ہارون رشید ایک محنتی اور ایماندار آدمی ہیں اور اسی لیے انہیں چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے جبکہ باقی سلیکٹرز میں سلیم جعفر ، کبیر خان اور اظہر خان شامل ہیں،سلیکشن میں کوئی کوٹا سسٹم نہیں ہوگا اور ٹیم میرٹ پر چنی جائے گی، ٹیم سلیکشن میں کوچ اور کپتان کی رائے ضرور لی جائے گی تاہم حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی کا ہی ہوگا ۔
شہریار خان نے مصباح الحق اور شاہد آفریدی کو نوجوانوں کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ان سے سیکھنا چاہیئے ، مصباح ٹیسٹ کرکٹ اور شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی میں ٹیم کی کپتانی کریں گے،ہمیں مصباح اور آفریدی کی ضرورت ہمیشہ رہے گی ۔ چیئر مین پی سی بی کے مطابق یونس خان کا ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے وہ ایک اچھے شخص ہیں اور اب بھی ون ڈے ، ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی نمائندگی کر نے کے لیے تیارہیں ۔ معین خان کے بارے میں چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ان سے کراچی میں ملاقات ہوئی تھی جہاں انہیں بتا دیا تھا کہ فی الحال بورڈ کے سیٹ اپ میں ان کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ اظہر علی کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور انہیں کپتان بنوانے میں ہیڈ کوچ وقار یونس کا بڑا ہاتھ ظاہر کیا جارہا ہے جو ممکنہ طور پر سرفراز احمد کو کپتانی سے دور رکھنا چاہتے تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.